بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح کے بعد مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ ہی میں سجدہ ریز

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 27 نومبر 2022 22:41

بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح کے بعد مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ ہی میں سجدہ ریز
دوحہ (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 27 نومبر 2022) بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح کے بعد مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ ہی میں سجدہ ریز۔ قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر موجود مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجیئم کو ورلڈکپ میں 2 صفر سے شکست دی۔ بیلجیئم کے خلاف تاریخی فتح کے بعد مراکش ٹیم کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سجدے میں گرکر خدا کا شکر ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی سعودی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے فتح کے بعد سجدے کرنے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین نے بھی کہا کہ کامیابی کے بعد سجدہ اللہ کا شکر ادا کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔

دوسری جانب عالمی نمبر دو بیلجیئم کو شکست دینے پر مراکش کے کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے تاہم مراکش کے ڈیفنڈر اشرف حکیمی نے منفرد انداز میں جشن منایا۔ اشرف حکیمی تماشائیوں کے اسٹینڈ میں موجود والدہ کے پاس گئے، اپنی شرٹ اتار کر انہیں دی اور گلے لگاکر ماتھا چوم لیا۔ والدہ نے بیٹے کا بوسہ لیا اور شاباش دی۔
وقت اشاعت : 27/11/2022 - 22:41:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :