انگلینڈ پاکستانی سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے: برینڈن میکولم

ٹیسٹ سیریز کے منتظر ہیں اور یہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا بہترین موقع ہے: کوچ انگلش کرکٹ ٹیم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 نومبر 2022 13:50

انگلینڈ پاکستانی سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے: برینڈن میکولم
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2022ء ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ برینڈن میک کولم نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹ سیریز کے منتظر ہیں اور یہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا بہترین موقع ہے۔ برینڈن میک کولم نے کہا کہ پاکستان کے پاس باؤلنگ اور بیٹنگ کا بہت اچھا سکواڈ ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل اتوار کو اسلام آباد پہنچی تھی۔ اتوار 27 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے پر مہمانوں کا مقامی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انگلینڈ 17 سال کے وقفے کے بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ انہوں نے آخری بار 2005ء میں پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، تین میچوں کی سیریز میں اسے 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔                                                                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 28/11/2022 - 13:50:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :