فیفا ورلڈکپ میں اپ سیٹس ہونے کا سلسلہ جاری

تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے دی، شاندار فتح کے باوجود تیونس کی فٹبال ٹیم پری کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالی فائی نہ کر سکی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 نومبر 2022 23:29

فیفا ورلڈکپ میں اپ سیٹس ہونے کا سلسلہ جاری
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2022ء) فیفا ورلڈکپ میں اپ سیٹس ہونے کا سلسلہ جاری، تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے دی، شاندار فتح کے باوجود تیونس کی فٹبال ٹیم پری کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالی فائی نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ بڑی ٹیموں کی چوٹھی ٹیموں کے ہاتھوں شکستوں کے حوالے سے یادگار بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں سب سے بڑا اپ سیٹ سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دے کر کیا، جبکہ پھر جرمنی کو جاپان اور بیلجیم کو مراکش کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اب بدھ کے روز ٹورنامنٹ کے ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا، جب گروپ ڈی کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو صفر کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے دی، تاہم تیونس بدقسمتی سے اس شاندار فتح کے باوجود پری کوارٹر فائنل مرحلے میں نہ پہنچ سکی۔ گروپ ڈی سے فرانس اور آسٹریلیا پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 23:29:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :