فٹنس مسائل، آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

جمعہ 2 دسمبر 2022 12:00

فٹنس مسائل، آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر مچل مارش فٹنس مسائل کے باعث 3 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔31 سالہ آل رائونڈر مچل مارش اپنے بائیں ٹخنے کی سرجری کے بعد 3 ماہ کے لئے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

مچل مارش دورہ بھارت سے بھی باہر ہو گئے تھے اور وہ بگ بیش لیگ کا آئندہ ایڈیشن بھی نہیں کھیل سکیں گے جس کے باعث بی بی ایل کی دفاعی چیمپئن دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ مچل مارش اور فل سالٹ دونوں مینز بی بی ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

مچل مارش مینزبگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔مینز بی بی ایل کی فرنچائز پرتھ سکارچرز نے بھی مچل مارش کی عدم دستیابی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ مچل مارش اب آئندہ سال ورلڈ کپ سے قبل ہی مکمل فٹ ہوکر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق مچل مارش اہم کرکٹر ہیں، ریکوری میں مکمل معاونت کریں گے۔مچل مارش کو 32 ٹیسٹ،69 ون ڈے اور 46 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔\932
وقت اشاعت : 02/12/2022 - 12:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :