تھوک پر پابندی کے بعد جو روٹ نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

جو روٹ نے پہلے جیک لیچ کی کیپ اتاری اور سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے مختلف حصوں پر گیند رگڑ دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 دسمبر 2022 14:15

تھوک پر پابندی کے بعد جو روٹ نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 دسمبر 2022ء ) تھوک پر پابندی کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جو روٹ نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹ میں کھلاڑی عموماً گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال کرتے ہیں، پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر "جو روٹ "نے انوکھے طریقے سے گیند کو چمکایا جس پر کمنٹیٹر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک محدود وقت کی ویڈیو جاری کی گئی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو روٹ گیند پر تھوک لگانے کی بجائے گیند کو ہی ساتھی کھلاڑی "لیچ " کے سر پر رگڑ رہے ہیں، جو روٹ نے پہلے لیچ کی کیپ اتاری اور پھر ان کے سر سے گیند مسل دی، روٹ نے لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے سر کے مختلف حصوں پر گیند لگائی اور اپنا کام کرتے ہوئے خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔

روٹ کی اس دلچسپ حرکت پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ سکے اور خوب قہقہے لگائے جب کہ ناصر حسین نے ساتھی کمنٹیٹر کو مذاقاً کہا کہ وہ ان کی طرف نہ دیکھیں۔                                                                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 14:15:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :