ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن بائولنگ رینکنگ چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کو مل گئی

ہفتہ 3 دسمبر 2022 18:25

ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن بائولنگ رینکنگ چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کو مل گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن بائولنگ رینکنگ چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کو مل گئی، گزشتہ روز سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا نے بتایا کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن بائولنگ رینکنگ چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کو دینے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ چیمپئن شپ25 دسمبر سے کراچی سے شروع ہو گی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپیئن شپ میں 8 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین سنگلز، ایمچور، ڈیف، انٹر سکول اور انٹر یونیورسٹی کے مقابلے شامل ہیں، چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ہے، خواہش مند کھلاڑی 20 دسمبر تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 30 دسمبر کو ہوگی۔

وقت اشاعت : 03/12/2022 - 18:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :