انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، سلمان علی آغا

اتوار 4 دسمبر 2022 18:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، اتوار کو راولپنڈی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ جیتنے کے لئے پرجوش ہیں اور اچھی بیٹنگ کر کے کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، مینجمنٹ بھی کہتی ہے جیسے آپ کو آسانی ہے ویسے ہی کھیلوِ، پہلی اننگز میں 53 رنز بنانے کے بعد اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اگر دوسری اننگز میں موقع ملا تو پاکستان کو میچ جتوانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انگلش کھلاڑیوں نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے، مثبت کرکٹ کھیلنے پر انگلینڈ کو کریڈٹ دینا چاہئے۔
وقت اشاعت : 04/12/2022 - 18:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :