پاک انگلینڈ میچ،سی پی او راولپنڈی نے سکیورٹی انتظاات کی خود نگرانی کی

پیر 5 دسمبر 2022 20:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روزسی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے خود سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی نگرانی کی اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ، ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر، ایس پی سیکورٹی فیصل سلیم اور دیگر افسران بھیان کے ہمراہ تھے سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری اور سینئر افسران وقتاً فوقتاً پوائنٹ وائزڈیوٹی چیک کی انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے 7ہزار کے قریب افسران واہلکار سیکورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے 432 افسران واہلکارتعینات کئے گئے ہیں اسی طرح سٹیڈیم کے گرد ونواح میں ایلیٹ فورس اورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی گشت کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/12/2022 - 20:33:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :