ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،سلام گل صدراورمحمد اکمل سیکرٹری منتخب ہوئے

جمعہ 9 دسمبر 2022 17:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) ڈسٹرکٹ پشاور یڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،سلام گل صدراورمحمد اکمل سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔گزشتہ روز پشاورمیں پشاور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کااجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈسٹرکٹ کے مختلف بیڈمنٹن کلبوں کے عہدیداربوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور ذاکراللہ بھی موجوتھے۔اس موقع پر متفقہ طور سلام گل کوڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر،محمداکمل سیکرٹری اور اسد غفار کوفنانس سیکرٹری منتخب کیاگیا۔انٹرکالجزگرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ سٹی کالج نے جیت لی۔
وقت اشاعت : 09/12/2022 - 17:34:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :