پاک ،نیوزی لینڈ چوتھے ون ڈے کی آمدن سانحہ پشاور کے شہداء کے ورثاء اور تباہ ہونیوالے سکول کی تعمیر کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

بدھ 17 دسمبر 2014 17:45

پاک ،نیوزی لینڈ چوتھے ون ڈے کی آمدن سانحہ پشاور کے شہداء کے ورثاء اور تباہ ہونیوالے سکول کی تعمیر کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے چوتھے ون ڈے میچ کی آمدن سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے ورثاء اور دہشتگردی کے نتیجہ میں تباہ ہونے والے سکول کی تعمیر کے لئے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا،سانحہ پشاور کے سوگ میں پاکستان اے اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان آج جمعرات کو ہونیوالا میچ بھی ملتوی کر دیا گیا جو اگلے روز 19دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سانحہ کے سوگ میں مریدکے میں شیڈول ملالہ ویمن کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کے فائنل کو بھی ملتوی کر دیا گیا جبکہ اسکی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ بورڈ ترجمان کے اعلامیے کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ملک میں دہشتگردی کے خطرے کی وجہ سے بیرون ملک کھیل رہی ہے اور اگر ہم دہشتگردوں کی اس بات کی اجازت دیں کہ وہ ملک میں دہشتگردی کرکے بیرون ملک ہونے والے پاکستان کے میچز میں رکاوٹ ڈالیں تو پھر ہم سب کچھ کھو دیں گے اس لئے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والا چوتھا ون ڈے جاری رکھا جائے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے سوگ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔

میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اور پاکستانی پرچم سرنگوں رکھا گیا ۔

وقت اشاعت : 17/12/2014 - 17:45:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :