آئی ٹی ایف ایشیا 14 اینڈ انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ ، پاکستانی کھلاڑی فاتح

جمعرات 19 جنوری 2023 23:09

آئی ٹی ایف ایشیا 14 اینڈ انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ  ، پاکستانی کھلاڑی فاتح
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2023ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) ایشیا 14 اینڈ انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ جنوبی، جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیا ڈھاکا بنگلہ دیش میں اختتام پذیر ہو گئی۔ چیمپئن شپ میں جمعرات کے روز ہونے والے لیگ 2 سنگلز فائنل میں پاکستان کے حمزہ رومان نے اپنے ہم وطن ابوبکر طلحہ کو 2-6، 3-6سے شکست دی۔

ڈبلز فائنل میں پاکستانی کھلاڑی ابوبکر طلحہ اور حمزہ رومان نے بنگلہ دیش کے جے بھویاں اور ایم توشار کو 2-6 ، 0-6 سے شکست دی۔ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے ممالک میں پاکستان، میانمار، کمبوڈیا، منگولیا، لاؤس، نیپال، بھوٹان، چائنیز تائپے، بنگلہ دیش اور مالدیپ شامل تھے۔ پاکستانی کھلاڑیوں حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ نے چیمپئن شپ میں غیر معمولی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا اوربیک ٹو بیک ٹائٹل جیتے جو کہ ملک اور پاکستان ٹینس کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں اور کپتان خالد محمود خان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کھلاڑیوں، کوچز اور والدین کو ان کی محنت اور مستقبل کے لیے معیاری کھلاڑی پیدا کرنے کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2023 - 23:09:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :