پاکستان فٹ بال فیڈریشن این بی پی کمشنر کراچی میراتھون میں بھر پور شرکت کرے گی

بدھ 25 جنوری 2023 17:07

پاکستان فٹ بال فیڈریشن این بی پی کمشنر کراچی میراتھون میں بھر پور شرکت کرے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2023ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر ہارون ملک نے اعلان کیا ہے کہ پی ایف ایف 29 جنوری کو این بی پی کمشنر کراچی میراتھون فور میں بھر پور شر کت کرے گی ۔ یہ اعلان انہوں نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر این بی پی شعبہ سپورٹس کے سابق سر براہ ٹیسٹ کر کٹر اقبال قاسم اور کمشنر کراچی کے سپورٹس کوارڈینیٹر غلام محمد خان بھی موجود تھے۔

ہا رون ملک نے کہا کہ کراچی میں تسلسل کے ساتھ کمشنر کراچی میرا تھون کا انعقاد ایک عظیم کار نا مہ ہے اور کراچی کی انتظامیہ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی سر براہی میں جس انداز ،میں کھیلوں کے فروغ اور خصو صاً فٹ بال کھیل کی ترقی کے لئے کردارپر پی ایف ایف کی جانب سے اظہار ِ تشکر کر تا ہوں ۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے پی ایف ایف اور این بی پی سے اظہار ِ تشکر کر نے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان اداروں نے میراتھون میں شر کت کرنے کی یقین دہا نی کراکر بے مثال کر دار ادا کیا ہے ۔

کمشنر کراچی نے دونوں شخصیات کو میراتھون کی دستا ویزات پیش کیں ۔ دریں اثناء سر سید گرلز کا لج ، کوسٹ گارڈ کالج، ناصرہ ایجوکیشن ٹرسٹ ، کراچی باسکٹ بال ایسو سی ایشن ، سندھ بوائے سکا ئوٹس ایسو سی ایشن ، سندھ پولیس شعبہ سپورٹس نے بھی میراتھون میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایس او اے کے زیرِ اہتمام میرا تھون کے ٹیکنکل آفیشلز کا ایک روزہ تربیتی کورس کا انعقاد ایس بی ایس ہال میں کیا گیا، جس میں ایس او اے کے سیکرٹری احمد علی راجپوت اور کورس انچارج محمد اسلم سکھو نے آفیشلز کو تربیت کرائی۔

پیرا سپورٹس کی عشرت زہرہ نے ڈپٹی کمشنر کو رنگی سید علی محمد زیدی سے غلام محمد خان کے ہمراہ ملاقات کی اور معذور کھلاڑیوں کے لئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے مسا ئل سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کو رنگی نے عشرت زہرہ کو مکمل ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 25/01/2023 - 17:07:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :