ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل

آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کے ساتھی روہن بوپنا کو برازیلین جوڑی کے ہاتھوں 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 جنوری 2023 11:52

ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2023ء ) بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا۔ آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کے ساتھی روہن بوپنا کو برازیلین جوڑی کے ہاتھوں 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر حریف ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی اور گفتگو کے دوران ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے، انہوں نے کہا کہ میرا پروفیشنل کیرئیر میلبرن سے شروع ہوا اور کیرئیر کے اختتام کیلئے اسی جگہ کو چنا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر پر اپنے والدین سمیت دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔
قبل ازیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ ماہ دبئی ایونٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی۔                                                                                            
وقت اشاعت : 27/01/2023 - 11:52:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :