وقاریونس کا ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کوشاندارکیریئرپرخراج تحسین

جمعہ 27 جنوری 2023 15:58

وقاریونس کا ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کوشاندارکیریئرپرخراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شاندار کیریئر پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وقار یونس نے ثانیہ مرزا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ثانیہ کے بارے میں جب سوچتے ہیں تو کیا الفاظ ذہن میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

وقار یونس نے لکھا کہ جذبہ، ثابت قدمی اور سخت محنتی کے الفاظ میرے ذہن میں آتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ غیر معمولی کیریئر پر ثانیہ مرزا کو مبارکباد دیتا ہوں۔وقار یونس نے ثانیہ مرزا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوئی تھی جو کہ ان کے کیریئر کا آخری گرینڈ سلم تھا۔
وقت اشاعت : 27/01/2023 - 15:58:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :