ورلڈ کپ کبڈی : پاک بھارت فائنل کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل،کبڈی میچ میں امپائروں کی غلطی ثابت ہو گئی تو ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کو دے دی جائے گی : کمیٹی کا فیصلہ

پاکستان ٹیم کی شکایات پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے فائنل کا جائزہ لینے کے لئے ریویو کمیٹی تشکیل دی ہے، ٹیم نے شیڈول کے مطابق وطن واپس پہنچنا تھا لیکن آمد ایک دن کے لیے ملتوی کر دی گئی، ترجمان پنجاب سپورٹس بورڈ

اتوار 21 دسمبر 2014 15:55

ورلڈ کپ کبڈی : پاک بھارت فائنل کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل،کبڈی میچ میں امپائروں کی غلطی ثابت ہو گئی تو ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کو دے دی جائے گی : کمیٹی کا فیصلہ

لاہور، جالندھر( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014 ) پاکستان کبڈی ٹیم کی شکایت پرورلڈ کپ کبڈی میں ہونے والے پاک بھارت فائنل کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر کبڈی میچ میں امپائروں کی غلطی ثابت ہو گئی تو ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کو دے دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان گزشتہ شب کھیلا گیا ،جس میں پاکستان ٹیم کا پلہ بھاری رہا لیکن آخری لمحات میں میچ آفیشلز کے متنازعہ اور جانبدارانہ فیصلوں کی وجہ سے کھیل کا پانسہ ہی پلٹ گیا اور میزبان ٹیم فاتح بن گئی، جس کے بعد کپتان شفیق چشتی نے میڈیا کے سامنے الزامات کے انبار لگا دیئے۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کی شکایات پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے فائنل کا جائزہ لینے کے لئے ریویو کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پاکستان کبڈی ٹیم نے شیڈول کے مطابق وطن واپس آنا تھا لیکن آمد ایک دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے،اب ٹیم پیر کو وطن واپس آئے گی۔

وقت اشاعت : 21/12/2014 - 15:55:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :