نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پی او ایف واہ اور کے آر ایل کے درمیان میچ(کل) کھیلا جائیگا

جمعہ 3 فروری 2023 23:00

نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پی او ایف واہ اور کے آر ایل کے درمیان میچ(کل) کھیلا جائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں گروپ ایف کا میچ پی او ایف واہ اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان ہفتہ کو پی او ایف سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں کھیلا جائے گا۔ گروپ ایف کے میچز میں میچ کمشنرز کے فرائض محمد زمان خان اور محمد عرفان خان نیازی انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 26 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور گروپ ایف میں چار ٹیمیں شامل ہیں جن میں پاکستان آرمی، خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل )، پی او ایف واہ اور مسلم ہینڈز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس گروپ کے میچز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی، آرمی سٹیڈیم راولپنڈی، کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی اور پی او ایف سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں کھیلے جا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 23:00:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :