عامر خان کا اپنی باکسنگ کے مقابلوں کے دوران پہننی شرٹس کو نیلام کرنے کا اعلان ،
ملک ریاض کا نیلامی میں حصہ لینے اور شاٹس کی خریداری کے لئے دلچسپی کا اظہار، رقم آرمی پبلک سکول پشاور کی عمارت اور ہوسٹل کے لئے وقف کر دی جائے گی ، پریس کانفرنس
بدھ 24 دسمبر 2014 18:59
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ورلڈ لائٹ ویٹ باکسنگ چمپئن عامر خان نے اپنی باکسنگ کے مقابلوں کے دوران پہننی ہوئی شرٹس کو نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ۔بدھ کومقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاٹس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم آرمی پبلک سکول پشاور کی عمارت اور ہوسٹل کے لئے وقف کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شاٹس کی نیلامی برطانیہ یا پاکستان کے کسی بھی شہر میں کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے بھی نیلامی میں حصہ لینے اور شاٹس کی خریداری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔عامرخان نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور سخت سیکورٹی خدشات کے باوجود پاکستان آئے ہیں تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہمیں کھیل اور تعلیم ہی آگے لے کر جا سکتے ہیں، عامر خان نے حکومت پاکستان کے تمام سٹیک ہولیڈز کو اپنی مدد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تباہ شدہ سکول اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر طرح تعاون کے لئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خصوصی افراد گیمزآج سے پشاورمیں شروع ہوں گی، عبدالناصر
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہور کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا