لگتا ہے کہ میں لاہور کا گود لیا بیٹا ہوں: ڈیوڈ ویسا

شاہین آفریدی بہترین کپتان، شروع میں لوگوں نے کہا وہ نوجوان ہیں مشکل ہوگی، شاہین کو کھیل کی بڑی سمجھ بوجھ ہے ، ان میں بروقت فیصلے کرنیکی صلاحیت ہے، وہ پُرسکون رہتے، کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں: آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 مارچ 2023 12:16

لگتا ہے کہ میں لاہور کا گود لیا بیٹا ہوں: ڈیوڈ ویسا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 مارچ 2023ء ) لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے کہا ہے کہ اس ٹیم کا حصہ رہنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ آپ 5 برس تک ایک ہی ٹیم کا حصہ رہیں، قذافی اسٹیڈیم میں مجھے جتنا سراہا جاتا ہے لگتا ہے کہ میں لاہور کا گود لیا بیٹا ہوں۔ ڈیوڈ ویسا نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے مجھے موقع دیا گیا اور سپورٹ کیا گیا تاکہ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مرشد کہہ کر پکارا جاتا ہے، یہ سب میرے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی بہترین کپتان ہیں، شروع میں لوگوں نے کہا وہ نوجوان ہیں مشکل ہوگی، شاہین آفریدی کو کھیل کی بڑی سمجھ بوجھ ہے اور ان میں بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت ہے، وہ پُرسکون رہتے ہیں اور کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شاہین آفریدی میں لمبے عرصے تک کپتان رہنے کی صلاحیت ہے۔

ڈیوڈ ویسا کا ماننا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں نوجوان کھلاڑی سامنے آتے رہتے ہیں، ایسے بولرز بھی ہیں جو 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں۔ ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ ابھی لیگ میں لمبا سفر ہے، جوں جوں لیگ آگے بڑھے گی اور پلے آف کا مرحلہ آئے گا تو آپ کو مزید اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، ہماری ٹیم بڑی متوازن ہے، مومینٹم برقرار رکھتے ہیں تو ہم پھر ٹرافی اٹھا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/03/2023 - 12:16:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :