باجوڑ میں پاکستان سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب

پیر 20 مارچ 2023 18:00

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) ضلع باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے اشتراک سے جاری پاکستان سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس فیسٹول کی اختتامی تقریب باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار میں ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس راؤ عمران سرتاج نے بطور مہمان خصوصی شرکت، اختتامی تقریب میں قبایلی عمایدین ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، کھیلوں کے شائقین اور ایونٹس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان سپورٹس فیسٹول میں ضلع باجوڑ کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ, فٹبال, والی بال, باسکٹ بال اور ایتھلیٹکس سمیت دیگر اہم کھیلوں کی پانچ سو سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ۔ پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2023 کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق, کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈیئر راؤ عمران سرتاج اور دیگر انتظامی افسران نے پوزیشن لینے والےکھلاڑیوں میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 18:00:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :