ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، حاجی نواب خان

اتوار 26 مارچ 2023 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2023ء) مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ سوات میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا بے پناہ نام روشن کر رکھا ہے اور ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقعے فراہم کرنے چاہئے تاکہ ان کے تجربہ میں اضافہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ سپورٹس فیڈر یشنوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کی روک تھام کے لئے کھلاڑیوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے کورسز اور سیمینارز منعقد کروانے چاہئے اور ہمیں کھیلوں میں ترقی کے لئے میدان بھی آباد کرنے ہونگے۔
وقت اشاعت : 26/03/2023 - 09:30:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :