سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان نے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں سپورٹس سہولیات اور زیرتعمیر ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا

جمعرات 30 مارچ 2023 19:14

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے جمعرات کے روز گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں سپورٹس سٹیڈیمز، ریسلنگ کمپلیکس کا دورہ کیا اور سپورٹس سہولیات و زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا،اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ منظر فرید شاہ، پی ایم یو افسران اور گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام ضلعی و تحصیل سپورٹس افسران بھی موجود تھے، ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ منظر فرید شاہ نے کھیلوں کی سہولیات اور پی ایم یو افسران نے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان کو گوجرانوالہ ڈویژن کے سپورٹس انفراسٹرکچر کے بارے میں بریفنگ دی، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے جاری اے ڈی پی سکیم ریسلنگ کمپلیکس گوجرانوالہ کا دورہ کیا اوراس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ، انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں کوالٹی کے معیار کو برقرار رکھا جائے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے منی سٹیڈیم شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ ا ور جناح کرکٹ سٹیڈیم گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا اورمختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

وقت اشاعت : 30/03/2023 - 19:14:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :