کے ایم پی ایل کا ٹائٹل برائٹ جیمخانہ نے اپنے نام کرلیا

جمعرات 30 مارچ 2023 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) کے ایم پی ایل سیزن 27کا ٹائٹل برائٹ جیمخانہ نے صادق اسپورٹس کو 27رنز سے شکست دے کر اپنے نام کر لیا ۔عید گاہ گرائونڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں برائٹ جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے ۔مبشر احمد نے 2 چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے 66رنز جبکہ عمر متین نے 45اور دانش معین نے 37رنز اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

جواب میں صادق اسپورٹس 172 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ایم عارف نے 87رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ایم ارسلان نے 23رنز بنائے ۔ عزیز خان نے 22رنز دیکر چارجبکہ افضل قریشی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کے سی سی اے زون تین کے صدر محمد رئیس نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور دیگر انعامات تقسیم کئے ۔برائٹ جیمخانہ کے مبشر احمد ٹورنامنٹ کے بیسٹ بیٹر ،افضل قریشی بہترین بالر ،اور بہترین وکٹ کیپر بھی مبشر احمد قرار پائے ۔
وقت اشاعت : 30/03/2023 - 22:00:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :