نیا ناظم آباد بینکرزکپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ ، عمرایسوسی ایٹس اورکینٹ واریئرزنے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 31 مارچ 2023 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2023ء) نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوارٹر مرحلے کا آغاز ہوگیا ۔ عمر ایسوسی ایٹس نے ریئل ٹائم اسلام آباد کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ نیا ناظم آباد جمخانہ میں ریئل ٹائم اسلام آباد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 91 رنز بناسکی۔ اسد آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

غلام مدثر نے چار اور محمد اصغر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ عمر ایسوسی ایٹس نے ہدف 16ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دانش عزیز 25، اسامہ بلوچ 30 اور محمد نافع 20 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سعد اللہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان خصوصی مینجنگ ڈائریکٹر، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینیر سید صلاح الدین نے غلام مدثر کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او نیاناظم آباد صمد حبیب بھی موجود تھے۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں کینٹ واریئررز نے پیشن کرکٹ کلب کو با آسانی چھ وکٹوں سے آئوٹ کلاس کیا ۔ پیشن کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 84 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لال کمار نے تین جبکہ سہیل خان اور آصف محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کینٹ واریئررز نے ہدف 12ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اختر خان نے 39 رنز بنائے۔ موسی ملک نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ لال کمار کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل کل ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل اتوار کو ہوگا ۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 18:18:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :