آئی پی ایل نے کین ولیمسن کو ورلڈکپ سے باہر کروا دیا

کیوی کپتان کو مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہیں: نیوزی لینڈ بورڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 اپریل 2023 11:56

آئی پی ایل نے کین ولیمسن کو ورلڈکپ سے باہر کروا دیا
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اپریل 2023ء ) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) نے بڑا دھچکا دیدیا۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ان فٹ ہونے کے بعد وہ ون ڈے ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں، ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن کے گھٹنے کی سرجری کے باعث ہونے والی سوزش 3 ہفتوں میں ختم ہوگی تاہم تاہم میڈیکل رپورٹس میں انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔

(جاری ہے)

32 سالہ مڈل آرڈر بلے باز کین ولیمسن نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے مکمل صحت یاب ہونا مشکل ہے تاہم وہ امید نہیں ہاریں گے، فی الحال میں چاہتا ہوں کہ جلد از جلد سرجری ہو تاکہ ہی ری ہیب شروع کرسکوں۔ واضح رہے کہ کین ولیمسن سمیت نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان آنے کے بجائے پیسوں کے لالچ میں آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دی تھی۔ دوسری جانب ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 06/04/2023 - 11:56:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :