سابق کرکٹرز رمیض راجہ ،محمد یوسف اور معین خان کی کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد پیش، نیک تمناؤں کا اظہا ر

جمعرات 8 جنوری 2015 20:37

سابق کرکٹرز رمیض راجہ ،محمد یوسف اور معین خان کی کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد پیش، نیک تمناؤں کا اظہا ر

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجہ نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اچھا کھانا کھانے کے شوقین ہیں ، کرکٹر محمد یوسف نے بھی عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، معین خان نے کہا کہ دعا ہے کہ عمران خان کی نئی اننگز کامیاب ثابت ہو اور ان کے سیاسی کیریئر میں مثبت اثرات مرتب کرے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیض راجہ نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ ہمیشہ عمران خان کیلئے اچھا رہا اس دفعہ بھی ورلڈ کپ ان کے لئے خوشگوار ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ورزش بہت کرتے ہیں اور کھانے کے معاملے میں بہت حساس ہیں ہمیشہ اچھے کھانے کھاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان دونوں کیلئے دعا گو ہوں ان کی زندگی میں خوشیاں اس طرح جارہیں شریعت میں جو حقوق ہیں ان کو ملنے چاہیے میں اپنے اور اپنے خاندان کی طرف سے عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان نے کہا کہ دعا ہے کہ عمران خان کی نئی اننگز کامیاب ثابت ہو اور ان کے سیاسی کیریئر میں مثبت اثرات مرتب کرے عمران خان کے ساتھ 1992ء کا ورلڈ کپ کھیلا ان میں سپورٹس مین سپرٹ کوٹ کوٹ کا بھرا ہوا ہے امید ہے ان کی شادی بھی خوشگوار رہے گی

وقت اشاعت : 08/01/2015 - 20:37:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :