نیشنل گیمز: باسکٹ بال مقابلوں کا آغازکل سے ہوگا

سیمی فآنل راونڈ 26مئی،فآنل 27مئی کو کھیلا جآیگا،اوج ظہور

پیر 22 مئی 2023 15:05

نیشنل گیمز: باسکٹ بال مقابلوں کا آغازکل سے ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2023ء) 34ویں نیشنل گیمز میں باسکٹ بال کے مقابلوں کا آغاز کل ( منگل) سے ہوگا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق کوئٹہ میں کھیلے جانیوالے پانچ روزہ نیشنل گیمز کے مینز باسکٹ ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو پولزمیں تقسیم کیا گیا ہے پول ’’اے‘‘ میں آرمی ، نیوی، سندھ ، پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول ’’بی’’میں آیر فورس، واپڈا،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

(جاری ہے)

اوج ظہور نیبتایا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی نگرانی میں ہونیوالے ایونٹ کے پہلے روز آرمی اور پنجاب، نیوی اور سندھ، آیرفورس اور بلوچستان ، واپڈا اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں ایکشن میں دکھآی دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے سیمی فآنل راونڈ 26مئی جبکہ فآنل 27مئی کو کھیلا جآیگا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی کی سرپرستی میں ہونیوالی 34ویں نیشنل گیمز کے وویمنز باسکٹ بال ایونٹ میں واپڈا، آرمی، ہآیر ایجوکیشن کمیشن اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جو لیگ راونڈ میں ایکشن میں دکھآی دے گی۔
وقت اشاعت : 22/05/2023 - 15:05:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :