ویسٹ انڈین بلے باز ڈیوون تھامس میچ فکسنگ کے الزام میں معطل

ڈیوون تھامس کو 2021ء میں لنکا پریمیئر لیگ سمیت دیگر ٹورنامنٹس کے دوران مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے الزامات کا سامنا ہے جسکی تحقیقات میں وہ اینٹی کرپشن حکام کیساتھ تعاون نہیں کررہے: آئی سی سی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 مئی 2023 13:46

ویسٹ انڈین بلے باز ڈیوون تھامس میچ فکسنگ کے الزام میں معطل
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مئی 2023ء ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیوون تھامس کو میچ فکسنگ کے الزام میں عارضی طور پر معطل کردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ڈیوون تھامس کو 2021ء میں لنکا پریمیئر لیگ سمیت دیگر ٹورنامنٹس کے دوران مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے الزامات کا سامنا ہے جس کی تحقیقات میں اینٹی کرپشن حکام کے ساتھ تعاون نہیں کررہے۔

آئی سی سی نے 33 سالہ ڈیون تھامس پر سات الزامات لگائے ہیں جن میں یہ الزامات بھی شامل ہیں کہ انہوں نے کھیل کے نتائج میں دھاندلی کی کوشش کی اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا اسے ختم کرکے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی۔ آئی سی سی کے مطابق ڈیون تھامس نے 2021ء میں ابوظہبی ٹی 10 اور کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران بھی اُن سے رابطہ کرنے والے بدعنوان عناصر کی اطلاع متعلقہ حکام کو نہیں دی۔

(جاری ہے)

ان سنگین الزامات کا جواب دینے کے لیے ڈیون تھامس کو 14 دن کی مہلت دی گئی ہے، ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آڈر بیٹسمین 21 ون ڈے، 12 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈیون تھامس کو دبئی میں 4 جون سے شروع ہونے والی متحدہ عرب امارات کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/05/2023 - 13:46:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :