سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی سالگرہ (کل) منائی جائیگی

ہفتہ 27 مئی 2023 22:21

سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی سالگرہ (کل) منائی جائیگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی49ویںسالگرہ (کل)28مئی اتوار کومنائی جائے گی اس سلسلے میں کرکٹ شائقین اور ان کے مداح خصوصی تقریبات منعقد کریں گے جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

مصباح الحق28مئی 1974ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔مصباح الحق نے کرکٹ کیرئیر کا آغاز8مار چ 2001ء میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا
وقت اشاعت : 27/05/2023 - 22:21:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :