سی سی پی او الیون نے کمشنر الیون کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں6وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 4 جون 2023 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2023ء) سی سی پی اوالیون اور کمشنر لاہور الیون کی ٹیموں کے درمیان ایل سی سی اے گرائونڈ میں اتوار کے روز ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ منعقد ہوا۔ سی سی پی او الیون کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد6وکٹوں سے میچ اپنے نام کر لیا۔کھیل کے دوران سی سی پی او الیون کی طرف سے محمد مزمل نے 85 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ محمد حارث نے اپنی بہترین بیٹنگ سے 49رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

(جاری ہے)

کھیل کے دوران سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اپنی نپی تلی سپن باؤلنگ سے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر سی سی پی او لاہور نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد انسان کو ٹیم سپرٹ، حوصلہ اور برداشت سکھاتا ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دوستانہ میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ ایسے صحت مند مقابلوں کا انعقاد آئندہ بھی کرواتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 04/06/2023 - 21:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :