عالمگیر خان ترین کی خودکشی پر علی ترین کا ردعمل آگیا

عالمگیر چاچا نے زندگی اپنی شرائط پر گزاری، یہ نقصان ان لوگوں کیلئے تقریباً ناقابل برداشت سانحہ ہے جو انہیں اچھی طرح جانتے تھے، اللہ تعالیٰ ان کی روح کو خوش رکھے: ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 جولائی 2023 15:32

عالمگیر خان ترین کی خودکشی پر علی ترین کا ردعمل آگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 جولائی 2023ء ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر خان ترین کی جانب سے خودکشی کیے جانے پر ان کے بھتیجے اور جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق عالمگیر ترین نے گزشتہ روز گلبرگ میں اپنے اپارٹمنٹ میں پستول سے خود کو سر میں گولی مار لی۔ ترین کی خودکشی کے پیچھے وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ملتان سلطانز کے سی ای او حیدر اظہر نے بھی ترین کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ لاہور پولیس نے بھی ترین کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب عالمگیر ترین کے بھتیجے اور جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے اپنے چچا کی جانب سے خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’ عالمگیر چاچا نے زندگی اپنی شرائط پر گزاری۔

انتہائی صبر والے چچا، ایڈونچر پسند، زندگی سے بڑا کردار جو کنونشن کو چیلنج کرنے میں ہمیشہ خوش رہتے تھے ، چاہے زندگی میں ہو، کاروبار میں یا کرکٹ میں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمگیر چچا کا اچانک نقصان ان لوگوں کے لیے تقریباً ناقابل برداشت سانحہ ہے جو انہیں اچھی طرح جانتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو خوش رکھے۔‘‘
                                                           
وقت اشاعت : 07/07/2023 - 15:32:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :