میں رونالڈو، میسی سے بہتر کھلاڑی ہوں، بھارتی فٹبالر سنیل چھیتری کا دعویٰ

میں دوسرے مداحوں کی طرح رونالڈو، میسی جیسے کھلاڑیوں کا مداح ہوں، لیکن جب قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کی بات آتی ہے تو میں ان سے بھی بہتر ہو سکتا ہوں: کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 13 جولائی 2023 14:15

میں رونالڈو، میسی سے بہتر کھلاڑی ہوں، بھارتی فٹبالر سنیل چھیتری کا دعویٰ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جولائی 2023ء ) ہندوستان کے فٹ بالر سنیل چھیتری نے دعوی کیا ہے کہ جب بات اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کی آئے تو وہ سٹار فٹ بالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے بہتر کھلاڑی ہیں۔ سنیل چھتری، جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ہندوستان کی قومی فٹ بال ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، ہندوستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ کامیاب فٹبالرز میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔

بھارتی سٹرائیکر رونالڈو اور میسی کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والے ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہیں۔ سٹار ہندوستانی فٹ بالر نے اپنے باقی سرکردہ گول اسکوررز کے ساتھ کسی بھی موازنہ کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جب قومی ٹیم کی نمائندگی کی بات آتی ہے تو وہ اور بھی بہتر ہوسکتے ہیں۔ سنیل چھیتری کا کہنا تھا کہ "فہرست میں شامل باقی 9 ناموں کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میرا مطلب ہے، میں ان کے بہت سے دوسرے مداحوں کی طرح رونالڈو اور میسی جیسے کھلاڑیوں کا مداح ہوں، بس کوئی موازنہ نہیں ہے، میں اس فہرست کو، یا جو کچھ بھی ہے، بہت سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ لیکن ہاں، جب قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کی بات آتی ہے تو میں ان سے بھی بہتر ہو سکتا ہوں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ابھی بین الاقوامی فٹ بال ایسا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ کیا ہوگا، انڈر ڈاگ بھی جیت سکتے ہیں ،آپ کبھی نہیں جانتے کہ فٹ بال میں کیا ہونے والا ہے، اس لیے ہمیں اپنا بہترین دینا ہوگا اور یہی وہ پیغام ہے جو میں باقی ٹیم کو بھیجنے کی کوشش کر رہا ہوں‘‘۔

اس ماہ کے شروع میں سنیل چھتری نے ہندوستان کی قیادت میں ساف فٹ بال فیڈریشن چیمپئن شپ ٹائٹل جیت کر ٹورنامنٹ سرکردہ گول سکورر کے طور پر ختم کیا اور اسے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 13/07/2023 - 14:15:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :