ورلڈ کپ سے پہلے ایڈن گارڈنز کولکتہ میں آگ لگ گئی ، کھلاڑیوں کا سامان جل گیا

ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کے دوران کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں آگ لگی : رپورٹس، پاکستان لیگ مرحلے میں کولکتہ میں 2 میچ کھیلے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 اگست 2023 11:34

ورلڈ کپ سے پہلے ایڈن گارڈنز کولکتہ میں آگ لگ گئی ، کھلاڑیوں کا سامان جل گیا
کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اگست 2023ء ) کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی جہاں اس سال کے آخر میں ورلڈ کپ 2023 کے میچز شیڈول ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگ جمعرات کو ڈریسنگ روم کے اندر تزئین و آرائش کے کام کے دوران بھڑک اٹھی۔ سٹیڈیم کے عملے نے مقامی حکام کو اطلاع دی اور فائر ٹینڈرز نے فوری طور پر اسٹیڈیم پر قابو پالیا۔

آگ پر گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا ۔ آگ لگنے کے باعث کھلاڑیوں کی کٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایڈن گارڈنز اس سال ورلڈ کپ کے دوران پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان اس گراؤنڈ پر دو میچ بھی کھیلے گا۔ ان کا مقابلہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش اور 11 نومبر کو انگلینڈ سے ہوگا جو ٹورنامنٹ میں ان کا آخری لیگ میچ ہوگا۔ اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ دوبارہ کولکتہ میں کھیلے گا۔

بھارت میں مختلف تہواروں کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے تین میچوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ تازہ ترین شیڈول کے مطابق پاکستان 10 اکتوبر کو سری لنکا، 14 اکتوبر کو بھارت اور 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔                                                                                           
وقت اشاعت : 10/08/2023 - 11:34:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :