ایشیاء کپ ، روبن اتھاپا نے ممکنہ 3 پاک بھارت مقابلوں میں ہندوستان کے کلین سویپ کی پیشگوئی کر دی

پاکستان بہت اچھی ٹیم ، ان کے کھلاڑی بہت ہنر مند ، باصلاحیت ہیں، بھارتی کھلاڑی بھی بہترین ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ دونوں بہت اچھے میچز ہوں گے : سابق بھارتی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 اگست 2023 13:54

ایشیاء کپ ، روبن اتھاپا نے ممکنہ 3 پاک بھارت مقابلوں میں ہندوستان کے کلین سویپ کی پیشگوئی کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اگست 2023ء ) سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھاپا نے آئندہ 2023ء ایشیا کپ کے دوران پاکستان کے خلاف تینوں ممکنہ میچوں میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی فتوحات کی پیش گوئی کی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان 2 ستمبر کو پالے کیلے میں گروپ اے کے ایک مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس تصادم کے بعد سپر فور مرحلے میں اضافی میٹنگز اور بالآخر فائنل شو ڈاؤن ہو سکتا ہے۔

JioCinema پر آکاش وانی شو میں ایک انٹرویو کے دوران اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روبن اتھاپا نے کہا کہ بھارتی ٹیم ممکنہ تینوں میچز جیتے گی تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ یہ فتوحات چیلنجز کے بغیر نہیں آئیں گی کیوں کہ پاکستانی ٹیم ہندوستانی سکواڈ کو زبردست ٹکر دے گی ۔ روبن اتھاپا نے JioCinema پر آکاش وانی شو میں کہا کہ "پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم ہے، ان کے کھلاڑی بہت ہنر مند ہیں، بہت باصلاحیت ہیں، بھارتی کھلاڑی بھی بہترین ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ دونوں بہت اچھے میچز ہوں گے اور امید ہے کہ تیسرا بھی ہوگا"۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ "بھارت پاکستان گیمز کے لیے میری پیشین گوئی یہ ہے بھارت تینوں میچز جیتے گا۔" ہندوستان کے ایک اور سابق کرکٹر آر پی سنگھ نے کہا کہ ایشیاء کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے یہ میچ آئندہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے قیمتی ثابت ہوں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان ایک مضبوط باؤلنگ لائن اپ پر فخر کرتا ہے اور ممکنہ طور پر اپنی مضبوط ترین لائن اپ کو میدان میں اتارے گا، جس سے یہ میچز ہندوستان کے لیے اپنی صلاحیتوں اور حکمت عملیوں کو نکھارنے کے اہم مواقع فراہم کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 29/08/2023 - 13:54:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :