یوم شہداء بیس بال تین میچز کی سیریز پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان (کل )اسلام آباد میں شروع ہو گی

منگل 5 ستمبر 2023 16:56

یوم شہداء بیس بال تین میچز کی سیریز پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان (کل )اسلام آباد میں شروع ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2023ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم شہداء بیس بال تین میچوں کی سیریز پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان (کل) بدھ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ سیریز کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،سیریز کے تین میچز پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے،یہ دونوں ٹیمیں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ صوبوں کے ٹاپ مرد کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ تین میچوں کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ ان کھلاڑیوں کو مزید تربیت دیکر بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے تیار کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/09/2023 - 16:56:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :