مصباح الحق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ، پاکستان دوسرے وارم ا پ میچ میں بھی فتح یاب ،
پاکستان نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی،مصباح الحق نے 91 اور عمر اکمل نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، حارث سہیل 33، یونس خان 19 جبکہ صہیب مقصود 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کا اوپننگ سٹینڈ پھر ناکام ، مڈل آرڈر نے کپتان سے مل کر فتح حاصل کرلی ، حفیظ کی جگہ شامل ہونے والے ناصر جمشید پہلے ہی اوورز میں پویلین لوٹ گئے 251رنز کا ہدف پاکستان نے 48.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن، سٹورٹ براڈ ،جورڈن اور ٹریڈویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، جے روٹ 85 جبکہ جی ایس بلانسے 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے یاسر شاہ 3، سہیل خان 2 جبکہ احسان عادل، وہاب ریاض اور شاہد آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
بدھ 11 فروری 2015 21:03
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) سڈنی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو معین علی کو دوسرے ہی اوور میں احسان عادل نے آوٴٹ کردیا جب کہ الیکس ہیلز کو شاہد آفریدی نے 69 کے مجموعی اسکور پر آوٴٹ کیا۔
یاسر شاہ نے 29 ویں اوور میں گیرے بیلنس اور ای این مورگن کو آوٴٹ کیا جب کہ 157 کے مجموعی اسکور پر روی بپارا بھی یاسر شاہ کا تیسرا شکار بنے۔ جوز بٹلر اور جوئے روٹ کو سہیل خان نے پویلین بھیجا جب کہ ایک وکٹ وہاب ریاض کے حصے میں آئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے 85 اور گیرے بیلنس نے 57 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ایلکس ہیلز اور کرس جورڈن نے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 31، 31 رنز کا اضافہ کیا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
-
ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مر حلے کے دوسرے روز گروپ ڈی، ای اور ایف سے 18 میچوں کا فیصلہ