ہاکی قومی کھیل ہے اس کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے ، گورنر سندھ

بدھ 11 فروری 2015 21:40

ہاکی قومی کھیل ہے اس کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے ، گورنر سندھ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ہاکی قومی کھیل ہے اس کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے ہاکی کلب آف پاکستان میں ٹرف) (Turf کی ری پلیس منٹ جبکہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گلشن اقبال میں نئے ایسوٹرف(Astro turf) فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ موجودہ مالی وسائل پر قابو پانے کے لئے وزیر اعظم سمیت بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض سے بھی بات کریں گے اس موقع پر گورنر سندھ نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کو درپیش مالی وسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے فنڈز فوری جاری کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ۔

وہ گورنر ہاؤس میں ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران سے گفتگو کررہے تھے وفد میں اختر رسول ، آصف باجوہ، رانا مجاہد اور افتخار سید بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے فیڈریشن کے عہدیداران سے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں اور قومی ٹیم کو ماضی کی طرح ایک بار پھر دنیا کی صف اول کی ٹیم بنانے میں پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔

اس موقع پر ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے گورنر سندھ کو بتایا کہ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہر موقع پر ہمیں حوصلہ دیا اور جب بھی ہم نے رابطہ کیا انہوں نے قومی کھیل ہاکی میں بھرپور دلچسپی لی ۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی کی طرح ایک بار پھر گورنر ہاکی گولڈ کپ جولائی 2015 ء میں منعقدکیا جائے گا جس سے مقامی سطح پر ہاکی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔

فیڈریشن کے عہدیداران نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گراؤنڈ کی فراہمی کی بھی درخواست کی جس پر گورنر سندھ نے پر نسپل سیکریٹری محمد حسین سید کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور ایسے کھیل گراؤنڈز جہاں کھیلوں کی سرگرمیاں نہیں ہو رہی ہیں انھیں ہاکی کے فروغ کے لئے اکیڈمی کی تعمیر اور ہاکی میچز کے لئے مختص کئے جائیں تاکہ صوبے میں ہاکی کی نرسریاں قائم ہو سکیں ۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 21:40:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :