زخمی فاسٹ باولر نسیم شاہ ایشیاء کپ سے باہر

نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 ستمبر 2023 16:51

زخمی فاسٹ باولر نسیم شاہ ایشیاء کپ سے باہر
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 ستمبر 2023ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ زخمی ہونے کے باعث ایشیاء کپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ زمان خان کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ سری لنکا کے پریماداسا اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف جاری سپر 4 میچ کے دوران نسیم شاہ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ اپنے سپیل کے آخری اوور کے دوران ایک گیند کو روکنے کی کوشش کے دوران، 20 سالہ تیز گیند باز کی کلائی پر لگی، جس سے وہ فوری طور پر میدان چھوڑ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہیں، ان کی جگہ سکواڈ میں شامل کیے جانے والے زمان خان آج پریکٹس سیشن کا حصہ ہوں گے ۔ اس سے قبل حارث رؤف بھی زخمی ہونے کے باعث بھارت کیخلاف ریزور ڈے پر نہیں کھیلے تھے۔ پی سی بی نے مزید کہا کہ حارث رئوف کی انجری میں بہتری آرہی ہے ۔ حارث رئوف اور نسیم شاہ کی انجری کے بعد زمان خان اور شاہنواز دھانی کو کولمبو بلا لیا گیا تھا۔                                                                                                                      
وقت اشاعت : 13/09/2023 - 16:51:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :