پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شکست کو بھلا کر اگلے میچز کے بارے میں حکمت عملی تیار کرنی چاہئے ، وجاہت اللہ واسطی،

پاک بھارت میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو وکٹ پر ٹھہرنا چاہئے تھا ،انٹرویو

پیر 16 فروری 2015 22:35

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شکست کو بھلا کر اگلے میچز کے بارے میں حکمت عملی تیار کرنی چاہئے ، وجاہت اللہ واسطی،

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی نے کہاہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شکست کو بھلا کر اگلے میچز کے بارے میں حکمت عملی تیار کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اسلئے قومی ٹیم کو شکست کو دل پر لگانے کی بجائے اگلے میچز میں بھرپور کاکردگی کا مظاہرہ کرکے میچز جیتنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو وکٹ پر ٹھہرنا چاہئے تھا تاہم انہوں نے جلد بازی میں اپنی وکٹیں گنوا دیں۔ وجاہت اللہ واسطی نے کہاکہ ورلڈ کپ میں ہر میچ کو فائنل کی طرح کھیلنا چاہئے۔ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی کسی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہئے۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 22:35:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :