ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کے باعث ایشین گیمز سے باہر

کامن ویلتھ گیمز چیمپئن ایتھلیٹ جیولین تھرو ایونٹ میں شرکت کے لیے تیار تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 3 اکتوبر 2023 16:13

ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کے باعث ایشین گیمز سے باہر
ہانگزو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اکتوبر 2023ء ) پاکستان کے جیولن تھروور ارشد ندیم منگل کو گھٹنے کی انجری کے باعث ایشین گیمز سے باہر ہو گئے ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز چیمپئن ایتھلیٹ جیولین تھرو ایونٹ میں شرکت کے لیے تیاری کررہے تھے لیکن ایم آر آئی میں انکشاف کیا کہ وہ گھٹنے کی انجری کا شکار تھے۔ اس دھچکے نے ارشد کو ایونٹ سے دستبردار ہونے پر مجبور کردیا۔

ارشد ندیم کی ایونٹ سے دستبرداری پاکستان کے ایشین گیمز میں ایک اور تمغہ جیتنے کے امکانات پر بڑا دھچکا ہے۔ پی او اے کی طرف سے جاری کردہ پاکستان کے شیف ڈی مشن سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ارشد نے ہانگزو میں پہلے سیشن کے بعد اپنے گھٹنوں میں درد کی شکایت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ "27 ستمبر 2023 کو پہلے ٹریننگ سیشن میں ہانگزو پہنچنے کے بعد ارشد ندیم نے ڈاکٹر اسد عباس سے شکایت کی کہ وہ کئی مہینوں سے مسلسل درد سے دوچار ہیں، "2 اکتوبر کو اس نے دوبارہ دائیں گھٹنے میں درد کی شکایت کی اور جیولین تھرو ایونٹ میں حصہ لینے کی اس کی صلاحیت پر اثر کا تعین کرنے کے لیے تشخیص سے گزرنے کی خواہش ظاہر کی۔

(جاری ہے)

پاکستان دستے کے چیف میڈیکل آفیسر نے ایک جامع چیک اپ کی سفارش کی۔ " ہانگزو کے ایک مقامی ہسپتال میں ارشد ندیم کا مکمل طبی معائنہ ہوا، جس میں MRI بھی شامل تھی، ایم آر آئی نے ایک دائمی چوٹ کا انکشاف کیا جسے وہ لیکر چل رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ارشد نے طبی عملے سے مشاورت کے بعد ایشین گیمز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے ان کے تربیتی پروگرام اور پیرس 2024ء کے اولمپک گیمز میں شرکت میں رکاوٹ پیدا ہو۔
وقت اشاعت : 03/10/2023 - 16:13:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :