پروٹیز نے افغانستان کو احمد آباد میں بھی شکست کا مزہ چکھا دیا

پاکستان پر طنز کرنے والے نوین الحق کی جنوبی افریقی بلے بازوں کے ہاتھوں خوب دھلائی، رواں ورلڈکپ میں افغان ٹیم کا سفر شکست پر اختتام پذیر ہوا

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 نومبر 2023 21:26

پروٹیز نے افغانستان کو احمد آباد میں بھی شکست کا مزہ چکھا دیا
احمد آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 نومبر 2023ء ) پروٹیز نے افغانستان کو احمد آباد میں بھی شکست کا مزہ چکھا دیا، پاکستان پر طنز کرنے والے نوین الحق کی جنوبی افریقی بلے بازوں کے ہاتھوں خوب دھلائی، رواں ورلڈکپ میں افغان ٹیم کا سفر شکست پر اختتام پذیر ہوا۔ نوین الحق نے 6 عشاریہ 3 اوورز کے اسپیل میں 52 رنز دے کر اپنی ہی ٹیم کی شکست یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقہ نے 245 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ افغان ٹیم کو فائنل 4 مرحلے تک رسائی کیلئے جنوبی افریقہ کو 400 سے زائد رنز سے شکست دینے کی ضرورت تھی تاہم افغان ٹیم کے بلے باز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز بھی نہ بنا سکے۔ ورلڈکپ کے 42ویں میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کو کامیابی کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا ۔

(جاری ہے)

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں پھر ناکام رہے، رحمان اللہ گرباز 9 ویں اوور میں 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، ابراہیم زادران 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 26، کپتان حشمت اللہ شاہدی 2، ابراہیم علی خیل 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

راشد خان 16 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ عظمت عمرزئی 97 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزی نے 4 ، کیشو مہاراج اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 جبکہ پھیلکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی اچھا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔

اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں کامیابی سیمٹ کر سیمی فائنل میں پراعتماد آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، مارکو جانسن اور تبریز شمسی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ جیرالڈ کوئٹزی اور فیہلوکوایو کو ہلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کا اسکواڈ کپتان ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوئٹزی، کاگیسو ربادا، فیہلوکوایو اور لنگی نگیڈی پر مشتمل تھا جب کہ افغانستان کا اسکواڈ کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی پر مشتمل تھا۔

وقت اشاعت : 10/11/2023 - 21:26:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :