بھارت ٹینس کیساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے ، ٹینس سٹار اعصام الحق کا مودی سرکار کو مشورہ

پاکستان میں کھیلوں سے پیار کرنے والے لوگ رہتے ہیں، اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بھارت بڑی غلطی کرے گا، اعصام الحق قریشی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 دسمبر 2023 15:45

بھارت ٹینس کیساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے ، ٹینس سٹار اعصام الحق کا مودی سرکار کو مشورہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 دسمبر 2023ء) ٹینس سٹار اعصام الحق نے مودی سرکار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ڈیوس کپ کیساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے ، بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کریگا ۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ٹربیونل کی جانب سے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پرکھیلنے کی بھارتی اپیل مسترد کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے 43 سالہ ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے کہا کہ آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ بارے میرٹ پرفیصلہ کیا، انڈیا کے پاس پاکستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں، بھارتی حکومت کا انڈین ٹینس ٹیم پر کوئی دبائو ہوگا لیکن انڈین ٹیم کو ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پاکستان ضرور آنا چاہیے۔

اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز کی وجہ سے امن ہے اور غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکوت کو ڈیوس کیساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان بھیجنا چاہیے، پاکستان کرکٹ اور دیگر ٹیمیں بھارت بھیج سکتا ہے تو بھارتی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں سے پیار کرنے والے لوگ رہتے ہیں، بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کریگی۔                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 25/12/2023 - 15:45:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :