محمد آصف کا بابر اعظم کی جگہ عبداللہ شفیق کو پاکستان کا کپتان بنانے کا مطالبہ

عبداللہ نے بہت اچھا پرفام کیا ہے، اپنے شاٹ سلیکشن پر مزید محنت سے وہ پاکستان کرکٹ میں طویل عرصے تک کپتان کے طور پر بہت کامیاب ہو سکتے ہیں : سابق پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 نومبر 2023 16:40

محمد آصف کا بابر اعظم کی جگہ عبداللہ شفیق کو پاکستان کا کپتان بنانے کا مطالبہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 نومبر 2023ء ) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف نے کپتان بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے عبداللہ شفیق کو کپتانی کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا۔ ویب سائٹ ’کرکٹ پاکستان‘ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے 40 سالہ محمد آصف نے کہا کہ عبداللہ ایک اوپنر ہیں، انہوں نے شاندار عزم کا مظاہرہ کیا اور شاٹ سلیکشن پر مزید محنت سے وہ پاکستان کرکٹ میں طویل عرصے تک بطور کپتان بہت کامیاب ہو سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں محمد آصف نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے خیال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریورس گیئرز کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہے اور پاکستان کو اگلے دس سال کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق عبداللہ شفیق واحد نوجوان کھلاڑی ہیں جو مستقبل میں کامیاب کپتان بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ بابر اعظم مبینہ طور پر وائٹ بال کرکٹ میں کپتانی سے دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ بابر اعظم نے پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور قریبی ساتھیوں سے بات چیت میں اپنے مستقبل کے بارے میں مشورہ اور رہنمائی مانگی ہے۔                                                                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 11/11/2023 - 16:40:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :