مجھے احمد آباد کے سٹیڈیم میں لاکھوں شائقین کو خاموش کروانے سے بہت اطمینان ملا، آسٹریلوی کپتان

مخالفین کے ذہنوں سے کھیلنے والے پیٹ کمنز نے مسلمان کھلاڑی عثمان خواجہ کیلئے شراب پارٹی رکوا دی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 نومبر 2023 16:32

مجھے احمد آباد کے سٹیڈیم میں لاکھوں شائقین کو خاموش کروانے سے بہت اطمینان ملا، آسٹریلوی کپتان
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 نومبر 2023ء ) ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا ٹائٹل پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا کے نام رہا ، پیٹ کمنز یقیناً غیر معمولی کپتان اور ایک ذہین انسان ہیں جو اپنے قول کے پکے اور مخالف ٹیموں کے ذہنوں سے کھیلتے ہیں۔ پیٹ کمنز نے بھارت کیخلاف ورلڈکپ کے فائنل سے قبل کہا تھا کہ کسی بھی کرکٹر کے لیے اس سے بڑی بات کیا ہوگی جب لاکھوں شائقین سے بھرا سٹیڈیم خاموش ہوجائے اور وہ ایسا ہی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

19 نومبر کو کمنز نے اپنا کہا اس وقت سچ کردکھایا جب انہوں نے کوہلی کی وکٹ حاصل کی تو احمد آباد کا نریندر مودی سٹیڈیم بالکل خاموش ہوگیا، اس کے بعد بھی فائنل کے دوران ایسے کئی موقع دیکھنے کو ملے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے بعد بھی اپنے ایک بیان میں پیٹ کمنز نے کہا کہ مجھے احمد آباد کے سٹیڈیم میں لاکھوں شائقین کو خاموش کروانے سے بہت اطمینان ملا ۔

(جاری ہے)

پیٹ کمنز ساتھی کھلاڑیوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ گزشتہ سال انگلینڈ کیخلاف ایشیز سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ فتح کا جشن منانے والے ساتھی کرکٹرز سے دُور کھڑے ہوگئے جس کی وجہ آسٹریلوی کرکٹرز کا ایک دوسرے پر شراب کی بوچھاڑ کرنا تھا۔ کپتان پیٹ کمنز نے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں ہیں تو انہوں نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو سٹیج پر بُلایا اور اُن کے ساتھ جشن منایا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی اور اس مختصر ویڈیو کلپ ‏کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اس پر خوب تبصرے کیے۔
وقت اشاعت : 22/11/2023 - 16:32:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :