بھارت، ورلڈ کپ ٹرافی پر پائوں رکھنے پر آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج

جمعہ 24 نومبر 2023 19:40

بھارت، ورلڈ کپ ٹرافی پر پائوں رکھنے پر آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف  ایف آئی آر درج
لکھنئو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2023ء) ورلڈ کپ ٹرافی پر پائوں رکھنے پر آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف بھارت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں آر ٹی آئی کارکن پنڈت کیشو نے یہ ایف آئی آر درج کرائی۔

(جاری ہے)

کیشو نے ایف آئی آر کی ایک کاپی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی بھیجی ہے جس میں مارش پر ملک میں کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ ایف آئی آر بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی کی جانب سے مارش کے اس رویے پر شکایت کے بعد سامنے آئی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر جاری کی تھی جس میں وہ ورلڈ کپ ٹرافی پر پائوں رکھے نظر آرہے ہیں، بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی نے ان کے اس رویے پر افسوس کا اظہار کیا تھا تاہم مچل مارش نے اس پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا اور اپنے وطن واپس لوٹ گئے تھے۔
وقت اشاعت : 24/11/2023 - 19:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :