علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکھر كیمپس کے زیر اہتمام دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد

منگل 5 دسمبر 2023 21:17

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکھر كیمپس کے زیر اہتمام  دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2023ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکھر کیمپس کی جانب سے دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقادکیا گیا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) سکھر کیمپس کی جانب سے گولڈن جوبلی کے حوالے سے صالح پٹ کرکٹ گراؤنڈ میں دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا ۔ریجنل کیمپس سکھر کی میزبانی میں منعقد ہونے والےایونٹ نے شائقین کرکٹ اور کمیونٹی لیڈروں کو ایک دن کے لیےپرجوش مقابلے اور دوستی کیلئے اکٹھا کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز چیئرمین ٹاؤن کمیٹی صالح پٹ سید قلندر بخش شاہ رضوی اور ریجنل ڈائریکٹر اے آئی یو یو سکھر سید عطا حسین موسوی نےکیا۔اس موقع پر معززین نے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ کیا، جو تقریب کے مرکز میں اتحاد اور کھیل کی علامت ہے،شرکانے صالح پٹ میں اس طرح کے مثبت اور صحت مند ایونٹ کے انعقاد میں اے آئی او یوکے اقدام کی تعریف کی۔ریجنل ڈائریکٹر سید عطا حسین موسوی نے حاضرین اور کھلاڑیوں سےکھیلوں کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ زندگی کی افزائش اور انکے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔تعریفی نشان کے طور پر انہوں نے تمام کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور متعلقہ ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافیاں اور سووینیز مگ بھی پیش کئے۔
وقت اشاعت : 05/12/2023 - 21:17:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :