تین ون ڈے اور ایک سہ فریقی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ویمنز اے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

بدھ 18 اکتوبر 2023 18:57

تین ون ڈے اور ایک سہ فریقی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ویمنز اے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2023ء) ویسٹ انڈیز ویمنز اے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے بدھ کے روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پہنچ گئی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق دورے میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم تین ون ڈے اور ایک سہ فریقی سیریز کھیلے گی،سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیسری ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز ٹیم ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم (کل ) جمعرات سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ شروع کرے گی،دورے کے شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے 24اکتوبر کو اور دوسرا26اکتوبر کو غنی انسٹیٹیوٹ لاہور میں کھیلے جائینگے جبکہ29اکتوبر کو تیسرا ون ڈے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 3نومبر کو پاکستان اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے قذافی سٹیڈیم لاہور، دوسرا ٹی ٹونٹی ویسٹ انڈیز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 4نومبر کواور تیسرا ٹی ٹونٹی میچ پاکستان اے اور تھائی لینڈ ایمرجنگ کے مابین 5 نومبرکو قذافی سٹیڈیم لاہور،چوتھا ٹی ٹونٹی فائنل میچ 8نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا، اسی طرح ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی واپسی 9نومبر کو ہوگی جبکہ پاکستان اے اور تھا ئی لینڈ ایمرجنگ ویمنز اے کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ10نومبر کو قذافی سٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 11نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی ہوگا۔

وقت اشاعت : 18/10/2023 - 18:57:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :