ملک میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے،محمد بخش مری

ہفتہ 23 دسمبر 2023 16:15

ملک میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے،محمد بخش مری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2023ء) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کے سیکرٹری محمد بخش مری نے کہا ہے کہ ملک میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کرنے کی روک تھام کے لئے کھلاڑیوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینارز اور ورکشاپ کے پروگرام کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری آل پاکستان ائنر بورڈ سپورٹس گالا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا میں ملک بھر سے گرلز اور بوائز کے الگ، الگ بورڈز کی ٹیمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ گرلز کے مقابلے 21 سے 23 دسمبر تک کھیلے جارہے ہیں جبکہ بوائز کے مقابلے 25 سے 28 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔ گرلز کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ہاکی کے مقابلے جبکہ مردوں کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، والی بال اور کبڈی کے مقابلے شامل ہیں۔ خواتین کے مقابلوں میں 19 بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان کوئٹہ،اسلام آباد، بنوں،راولپنڈی،سوات،پشاور، ملتان، لاہور،گوجرانولہ،لارکانہ، سرگودھا،مردان،مالاکنڈ، ڈی آئی خان،فیصل آباد،کراچی، سکھرساہیوال اورلاہور ٹیکنیکل بورڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/12/2023 - 16:15:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :