عامر جمال نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی 72 سالہ تاریخ کا منفرد کارنامہ سرانجام دیدیا

آل رائونڈر کی سیریز میں 18 وکٹیں بھی کسی پاکستانی فاسٹ باؤلر کی اپنے پہلے تین ٹیسٹ میچوں کے بعد سب سے زیادہ ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 جنوری 2024 13:27

عامر جمال نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی 72 سالہ تاریخ کا منفرد کارنامہ سرانجام دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جنوری 2024ء ) پاکستان کے آل راؤنڈر عامر جمال نے جمعہ کو سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف چھ وکٹیں لیکر متعدد کارنامے سرانجام دیئے۔ عامر جمال نے آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن چائے کے بعد آسٹریلیا کی اننگز کا خاتمہ کیا اور پاکستان کو میزبان ٹیم پر 14 رنز کی برتری حاصل کرنے میں مدد دی۔ ان 6 وکٹوں کے حصول نے اس سیریز میں عامر کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 18 تک لے لی ہے جو کسی بھی پاکستانی کرکٹر کی اپنی پہلی سیریز میں سب سے زیادہ ہے۔

آل راؤنڈر نے پاکستان کی پہلی اننگز میں بھی 82 رنز بنائے تھے جس سے ان کی ٹیم کو 313 رنز بنانے میں مدد ملی۔ عامر جمال سے پہلے دورہ کرنے والی ٹیموں کے 25 آل راؤنڈر تھے جنہوں نے ایک اننگز میں ففٹی اسکور کی اور اسی ٹیسٹ کی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے سات کھلاڑیوں نے نصف سنچری بنانے کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر جمال واحد مہمان کھلاڑی ہیں جنہوں نے 80 رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا میں ایک ہی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا میں ایک ٹیسٹ میں 5 وکٹیں اور ففٹی بنانے والے آخری پاکستانی وسیم اکرم تھے جنہوں نے 52 اور 123 رنز سکور کرنے کے ساتھ باؤلنگ میں 100 رنز دیکر 5 وکٹیں لیں۔ عامر جمال کی سیریز میں 18 وکٹیں بھی پاکستانی فاسٹ باؤلر کی جانب سے اپنے پہلے تین ٹیسٹوں کے بعد سب سے زیادہ ہیں، انہوں نے شبیر احمد کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اپنے پہلے تین ٹیسٹ میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ عامر جمال مسٹری سپنر ابرار احمد سے پانچ وکٹوں سے پیچھے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے تین ٹیسٹ میچوں کے بعد کسی پاکستانی کی جانب سے سب سے زیادہ 23 وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 100+ رنز بنانے اور 18 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔
وقت اشاعت : 05/01/2024 - 13:27:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :