راشد خان بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

سٹار لیگ اسپنر فی الحال کمر کے نچلے حصے کی سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 جنوری 2024 16:39

راشد خان بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جنوری 2024ء ) افغان لیگ سپنر راشد خان کمر کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ سٹار لیگ سپنر فی الحال نچلے حصے کی سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بگ بیش لیگ (BBL) اور SA20 میں بھی شرکت کی اجازت نہیں ملی۔ افغانستان کے کپتان ابراہیم زدران کے مطابق راشد ٹیم کے ساتھ چندی گڑھ گئے لیکن ابھی تک میچ فٹ نہیں ہیں۔

ابراہیم نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں لیکن ٹیم کے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔ "ہمیں امید ہے کہ وہ جلد سے جلد فٹ ہو جائیں گے جیسا کہ ہم ان سے توقع کرتے ہیں۔ وہ ڈاکٹر کے ساتھ اپنی بحالی کر رہے ہیں اور ہم سیریز میں ان کی کمی محسوس کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ"راشد کے بغیر ہم جدوجہد کریں گے لیکن اتنا نہیں کیونکہ اس کا تجربہ ہم سب کے لیے بہت اہم ہے لیکن یہ کرکٹ ہے اور آپ کو کسی بھی قسم کی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

" راشد خان نے اکتوبر،نومبر 2023ء میں ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے میدان میں قدم نہیں رکھا اور حال ہی میں یو اے ای کے خلاف افغانستان کی T20I سیریز جیتنے سے بھی محروم رہے۔ راشد کی غیر موجودگی میں مجیب الرحمان، محمد نبی، نور احمد، قیس احمد اور شرف الدین اشرف اسپن بولنگ کے شعبے میں ٹیم کے اٹیک کو سنبھالیں گے۔ قیس احمد حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی سیریز میں 11.16 کی اوسط اور 6.70 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 6 وکٹیں لینے والے بولر تھے۔ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز جمعرات سے موہالی میں شروع ہوگی۔ اندور اور بنگلور 14 اور 17 جنوری کو بقیہ میچوں کی میزبانی کریں گے۔
وقت اشاعت : 10/01/2024 - 16:39:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :