عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کا82 واں یوم پیدائش بدھ کومنایا گیا

بدھ 17 جنوری 2024 11:39

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کا82 واں یوم پیدائش بدھ کومنایا گیا
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کا82 واں یوم پیدائش 17جنوری بدھ کومنایا گیاان کے مداح آج بھی انہیں یاد کر تے ہیں۔17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئی ویل میں مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والے محمد علی کا نام کیسیئس مارسیلس کلے تھا، تاہم انہوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنا نام محمد علی رکھ لیا تھا۔

(جاری ہے)

محمد علی نے 12سال کی عمر میں باکسنگ کا آغاز کیا اور 19 اکتوبر 1960کو لوئی ویل میں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا پروفیشنل مقابلہ جیتا۔لیجنڈ باکسر محمد علی نے اپنے کیریئر میں 61 مقابلے لڑے جس میں انہوں نے 56 میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف 5 مقابلوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اپنے کل مقابلوں میں سے 37 مقابلوں نے انہوں نے اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔20 صدی کے عظیم باکسر محمد علی کو 1984 میں پارکنسنز نامی بیماری کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا اور اور 2016 میں 3 جون کو وہ اسی بیماری سے لڑتے ہوئے انتقال کرگئے۔تاہم آج بھی عظیم باکسر کے مداح انہیں یاد کرتے ہیں اور ان کے یوم پیدائش پر ان سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/01/2024 - 11:39:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :